موازنہ ٹیلی گرام و واٹس ایپ

موازنہ ٹیلی گرام و واٹس ایپ………. ٹیلی گرام بحر ہے، نلکا ہے واٹس ایپ

🖋 راہی حجازی

ٹیلی گرام واٹس ایپ کے مانند تیزی سے ابھرتی ہوئی ایک ایپلیکیشن ہے جس میں واٹس ایپ کی طرح ہی موبائل نمبر درج کرتے ہوئے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے، اس ایپلیکیشن کی خاص بات فیچرز اور سہولیات کا تنوع ہے کہ اس میں بھانت بھانت کے ڈھیروں فیچرز اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور مزید اپ ڈیٹس کی شکل میں نئی نئی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بلکہ اگر آپ ٹیلی گرام استعمال کر رہے ہوں تو اس بات کو محسوس کریں گے کہ واٹس ایپ اپنے اپ ڈیٹس میں جلدی سے کوئی نئی چیز نہیں دیتا، بلکہ جو سہولت ٹیلی گرام میں پہلے سے ہوتی ہے اسی کی نقل کرتے ہوئے واٹس ایپ اپنے اپ ڈیٹس میں پیش کرتا ہے ………. آئیے اِس مضمون میں جانتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی مشہور مسجنگ ایپ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام میں سے کون سی ایپ زیادہ بہتر ہے۔

سوپر گروپ/عوامی گروپ

واٹس ایپ میں ایک ہی طرح کا گروپ ہوتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 257 افراد آ سکتے ہیں، ٹیلی گرام میں تین طرح کے گروپس آپ بنا سکتے ہیں، نورمل گروپ، سوپر گروپ پرائیویٹ اور سوپر گروپ پبلک ۔ سوپر گروپ میں تا دم تحریر 2 لاکھ افراد شامل کیے جاسکتے ہیں ………. گروپ بنانے کا طریقہ جاننا چاہیں تو اسے اِس لنک⬇ پر دیکھ سکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/3287

آپ سوچیں گے کہ اتنے زیادہ افراد کو مینیج کرنے کیلیے ایڈمن بھی بہت سارے چاہئیں، اس مسئلے کے حل کیلیے ٹیلی گرام میں بوٹ ـــــــــ روبوٹ کا مخفف ـــــــــ کا اوپشن بھی ہیں، ان بوٹس میں سے کسی ایک بوٹ کو اگر گروپ کا چوکیدار بنا دیا جائے تو یہ بوٹ چوبیس گھنٹے گروپ کی نگرانی کرتا رہے گا، آپ چاہیں موبائل بند کرکے سو رہے ہوں یا سفر میں ہوں ۔۔۔۔۔ اس طرح کے ایک بوٹ: گروپ ہیلپ بوٹ کے استعمال کرنے کے تعلق سے ویڈیوز یہاں دیکھ سکتے ہیں ⬇

https://t.me/kashkoleurdu/2685

اسٹیکرز/اموجیاں

ہرچند کہ واٹس ایپ نے اسٹیکرز کی سہولت ٹیلی گرام کی سہولت کے برسوں بعد فراہم کردی ہے………. واٹس ایپ کے اسٹیکرز کیلیے یہ ایپلیکیشن ⬇ ہم نے پلے اسٹور پر رکھ رکھی ہے

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihejazistickers

جبکہ ٹیلی گرام پر اسٹیکرز کے استعمال کیلیے کسی اضافی ایپلیکیشن کی ضرورت نہیں پڑتی، نیز ٹیلی گرام پر اسٹیکرز کا استعمال واٹس ایپ کے مقابلے میں نہایت آسان اور تیز رفتار بھی ہے، ٹیلی گرام والا طریقہ استعمال آپ اس ویڈیو ⬇ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/2780

مختلف النوع اسٹیکرز کے ساتھ ساتھ ٹیلی گرام ہلتے جلتے اسٹیکرز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔⬇
https://t.me/addstickers/Friendly_Panda

یہ سہولت واٹس ایپ پر تا دم تحریر دستیاب نہیں ہے………. مزید بر آں ہلتے جلتے اسٹیکرز کے ساتھ ساتھ ٹیلی گرام ہلتی جلتی اموجیاں بھی فراہم کرنے لگا ہے جسے آپ یہاں ⬇ دیکھ سکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/3185

پیغام کی تصحیح /ایڈٹ

ٹیلی گرام میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ پیغام ارسال کرنے کے بعد اگر پیغام میں آپ کوئی بھیانک یا خود کش غلطی دیکھیں تو واٹس ایپ کی طرح اگلا میسج تصحیح کے نام سے یا اسٹار * لگاکر بھیجنا ضروری نہیں، آپ اُسی پہلے میسج میں تصحیح کرسکتے ہیں………. تصحیح کرنے کی مدت پرسنل اور چینل میں 48 گھنٹوں تک ہے، جبکہ سوپر گروپ میں لائف ٹائم ہے ۔۔۔۔ تصحیح کا طریقہ جاننا ہو تو یہاں ⬇ دیکھ سکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/1510

ٹیلی گرام میں یہ سہولت تقریبا ابتدائے آفرینش سے ہے، جبکہ واٹس ایپ میں تا حال اس سہولت کے تعلق سے سوکھا پڑا ہوا ہے

ایک نمبر پر کئی ٹیلی گرام

واٹس ایپ میں ایک نمبر پر ایک ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، ایک نمبر پر دو واٹس ایپ استعمال کرنا واٹس ایپ میں ممکن نہیں، جبکہ ٹیلی گرام میں ایک نمبر پر ایک سے زائد ٹیلی گرام استعمال کیے جاسکتے ہیں، ایک نمبر سے موبائل کمپیوٹر لیپ ٹاپ وغیرہ جہاں چاہیں ٹیلی گرام کو استعمال کر سکتے ہیں

چینل

واٹس ایپ میں ون وے ٹریفک چلانے کیلیے بند گروپ بنائے جاتے ہیں جن میں میسج ارسال کرنے کا اختیار صرف ایڈمن حضرات کو ہوتا ہے، گروپ ممبرز کو نہیں………. پھر اِس طرح کے گروپ میں افراد زیادہ سے زیادہ 257 ہی آ سکتے ہیں، جبکہ ٹیلی گرام میں ون وے ٹریفک چلانے کیلیے چینل کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں صرف ایڈمن حضرات ہی میسج ارسال کر سکتے ہیں، اور ٹیلی گرام کے اس چینل میں لا محدود ـــــــــ آئی ریپیٹ : لا محدود ـــــــــ افراد شامل کیے جاسکتے ہیں، حتی کہ دنیا کی ساری آبادی ٹیلی گرام کے صرف ایک چینل میں سما سکتی ہے………. چینل بنانے کا طریقہ جاننا چاہیں تو اسے آپ یہاں ⬇ دیکھ سکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/1573

یوزر نیم

ٹیلی گرام کی ایک اہم ترین سہولت: اسکا یوزر نیم ہے، جیسے ہمارا یوزر نیم t.me/RAHIHIJAZI ہے، اس یوزر نیم کی مدد سے کوئی بھی ہمارے پرسنل پر رابطہ کرسکتا ہے، اس سہولت کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں پرسنل پر بلانے کیلیے موبائل نمبر دینا نہیں پڑتا، ایک تو فیس بک وغیرہ جیسی عوامی جگہوں پر اپنا موبائل نمبر دینا غیر محتاط مانا جاتا ہے، دوسرے یہ کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنا موبائل نمبر اپنے دوستوں اور فیملی تک محدود رکھنا پسند کرتے ہیں، ان کیلیے یہ سہولت شاندار ہے کہ پرسنل گفتگو کیلیے یوزر نیم دے دیا گیا اور موبائل نمبر کو بچا لیا گیا………. واٹس ایپ میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے ۔ یوزر نیم سیٹ کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہوں تو یہاں ⬇ دیکھ سکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/1850

بوٹ /روبوٹ

ٹیلی گرام کی ایک سہولت بوٹ ہے، یہ بوٹ روبوٹ کا مخفف ہے، مطلب اس کا یہ ہے کہ اپنا کام خود سے کرنے کے بجائے آپ بوٹ کو حکم دے سکتے ہیں، یہ بوٹ آپ کو آپکا کام کرکے دے دیگا، مثال کے طور سے آپ کو یوٹیوب کی کوئی ویڈیو پسند آئی اور آپ اسے بشکل ویڈیو اپنے دوستوں میں شیئر کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر تا حال دو کام کرنے پڑتے ہیں، اولا ویڈیو کو اپنے موبائل میں ڈاؤنلوڈ کرنا، پھر اسے واٹس ایپ پر اپلوڈ کرنا، یعنی ڈبل خرچہ، مثلا یوٹیوب ویڈیو اگر 25 ایم بھی میں ہو تو واٹس ایپ پر اسے اپنے دوستوں میں شیئر کرنے میں آپ کے 50 ایم بی خرچ ہونگے، پچیس ڈاؤنلوڈ کرنے میں، اور پچیس واٹس ایپ پر اپلوڈ کرنے میں………. ساتھ ساتھ وہ یہ بھی کہ یوٹیوب سے ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے آپکو اپنے موبائل میں الگ سے کوئی ایپلیکیشن ٹیوب میٹ وغیرہ رکھنی پڑ سکتی ہے، جبکہ ٹیلی گرام میں یہ سارے کام مفت میں ہونگے، یوٹیوب ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے نہ الگ سے ایپلیکیشن اپنے موبائل میں رکھنے کی ضرورت اور نہ ہی ایم بیز کا خرچہ، ٹیلی گرام میں آپ کو بس ایک کام کرنا ہوگا، یوٹیوب ویڈیو کا لنک کاپی کیجیے اور ٹیلی گرام کے بوٹ میں اُس لنک کو سینڈ کر دیجیے، چند سیکنڈ میں وہ ویڈیو آپ کے سامنے ہوگی جسے آپ ڈاؤنلوڈ کیے بغیر بھی ٹیلی گرام میں کہیں بھی فارورڈ کر سکتے ہیں ………. واٹس ایپ میں نہ صرف یہ کہ بوٹ والی اس سہولت کا دور دور تک پتہ نہیں، بلکہ واٹس ایپ میں فارورڈ کرنے کیلیے فائل کا ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے، جبکہ ٹیلی گرام میں بغیر ڈاؤنلوڈ کیے ہوئے بھی فائل کو فارورڈ کیا جاسکتا ہے ……….واضح رہے کہ ٹیلی گرام میں اس طرح کے بوٹ مختلف چیزوں کیلیے دستیاب ہیں، یوٹیوب ویڈیو کیلیے بھی، فیس بک ویڈیو کیلیے بھی، ٹوئٹر ویڈیو کیلیے بھی ⬇

https://t.me/kashkoleurdu/3059

قرآن و حدیث میں سرچ کرنے کیلیے بھی ⬇

https://t.me/kashkoleurdu/3259

❷ t.me/AlHadithBot

نیٹ سے پی ڈی ایف مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے بھی ⬇

https://t.me/kashkoleurdu/2836

اور وغیرہ وغیرہ

ڈیڑھ جی بی تک کی فائل

واٹس ایپ پر ویڈیو یا اوڈیو آپ ارسال کرنا چاہیں تو واٹس ایپ کے اوفیشل ورژن میں صرف 16 ایم بی تک کی فائل ارسال کرنے کی اجازت ہوتی ہے، نون اوفیشل ورژن میں اس حد کو بڑھا کر 100 ایم بی تک کیا جاسکتا ہے، جبکہ ٹیلی گرام اپنے صارفین کو ڈیڑھ جی بی تک کی فائل ارسال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے

مقررہ تاریخ و وقت پر پیغام ارسال کرنا

ٹیلی گرام مقررہ تاریخ و وقت پر پیغام ارسال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یعنی اگر آپ کو کسی خاص وقت اپنے گروپ /چینل میں یا کسی کے پرسنل پر کوئی میسج ارسال کرنا ہے، اور آپ کو لگتا ہے کہ اُس متعین وقت آپ یا تو مصروف ہونگے یا پڑھنے،سونے آرام کرنے کا وقت ہوگا تو ایسے میں اپنے میسج کو تاریخ اور وقت کے حساب سے سیٹ کردیں، مقررہ تاریخ و وقت پر وہ میسج آپ کے چینل، گروپ یا ساتھی کے پرسنل پر از خود چلا جائے گا………. واٹس ایپ میں تا حال یہ سہولت دستیاب نہیں ہے ۔۔۔۔ میسج کو کس طرح مقررہ تاریخ و وقت پر سیٹ کیا جاتا ہے اسے اگر جاننا چاہیں تو یہاں⬇ دیکھ سکتے ہیں

https://t.me/kashkoleurdu/3282

10 خفیہ گفتگو

ٹیلی گرام میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ کسی سے پرسنل گفتگو کرنا چاہیں تو اس کیلیے دو اوپشن ہیں، ایک نورمل گفتگو، نورمل گفتگو واٹس ایپ ہی کی طرح ہوتی ہے،دوسرا اوپشن ہے خفیہ گفتگو، اس خفیہ گفتگو میں اسکرین شاٹ نہیں لیا جاسکتا۔ اس میں آپ یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ گفتگو کے باہمی میسجز ایک متعینہ مدت کے بعد ڈیلیٹ کردیے جائیں، تیس سیکنڈ یا ایک منٹ جو بھی وقت آپ طے کریں گے، وہ میسج بس اتنی دیر ہی نظر آئیں گے، اس کے بعد آپ کے پاس سے بھی اور سامنے والے کے پاس سے بھی از خود وہ میسجز ڈیلیٹ ہوجائیں گے ۔

مذکورہ بالا یہ دس باتیں مشتے نمونہ بطور از خروارے کے طور پر ہیں ، یہ دیگ کے چند چاول ہیں جس سے دیگ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان دس باتوں کو حتمی اور کلی نہ سمجھا جائے ٹیلی گرام میں اور بھی بیشمار خوبیاں ہیں ۔ شاعر کہتا ہے

ٹیلی گرام بحر ہے………. نَلکا ہے واٹس ایپ

یعنی کہ اس کے سامنے، ہلکا ہے واٹس ایپ

اہم ترین نوٹ: موازنہ والی اس پوسٹ میں ضروری اور مفید لنکس شاملِ تحریر کر دیے گئے ہیں، تاکہ قارئین کرام کو چیزیں تلاش نہ کرنی پڑیں………. تقریبا یہ سارے لنک ٹیلی گرام پر موجود ایک عوامی چینل کشکول اردو چینل سے لیے گئے ہیں، ان لنکس کے اوپن ہونے کیلیے ضروری ہوگا کہ آپ کے موبائل میں پہلے سے ٹیلی گرام انسٹال ہو………. اگر ٹیلی گرام پہلے سے انسٹال ہے تو اب یہ معلوم نہیں کہ آپ کو یہ پوسٹ کہاں ملے؟؟ اگر ٹیلی گرام پر ملے تو یہ لنک بغیر کسی پریشانی کے اوپن ہونگے، اور اگر آپ یہ پوسٹ فیس بک یا واٹس ایپ پر پڑھ رہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ کسی کے موبائل میں یہ لنکس اوپن نہ ہوں، تو ایسی صورت میں اس پوری پوسٹ کو کاپی کرکے ٹیلی گرام کے ذاتی گروپ یا کسی دوست کے پرسنل میں ارسال فرما دیں، پھر وہاں ٹیلی گرام میں ان لنکس کو اوپن کریں گے تو بآسانی اوپن ہوجائیں گے ان شاء اللہ

13 /10 /2019
بروز اتوار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹیلی گرام اوفیشل کا پلے اسٹور سے لنک⬇

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.telegram.messenger

اضافی سہولیات والے ٹیلی گرام؛ بنام پلس میسینجر کا پلے اسٹور سے لنک ⬇

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.telegram.plus